مری: سیاحوں کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، 10 افراد جاں بحق

مری ایکسپریس وے
مری ایکسپریس وے کے علاقے پروین میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published June, 10 2026 |
مری (سنو نیوز) مری ایکسپریس وے کے علاقے ’پروین‘ میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اداروں اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے اس حادثے میں آگ لگنے کے باعث جانی نقصان ہوا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی حتمی تعداد اور ان کی شناخت سے متعلق معلومات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اراضی سکینڈل کیس،پرویز الہٰی سمیت 18 ملزمان پر فرد جرم عائد

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-10 Silver (XAG) 1 Ounce 18,907.14
2026-06-10 Gold (XAU) 1 Ounce 1,202,989.46
2026-06-10 Platinum (XPT) 1 Ounce 488,491.59
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-10 Petrol (Super) 377.78
2026-06-10 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-10 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں