گلگت: الیکشن ڈیوٹی کے دوران پریذائیڈنگ آفیسر انتقال کر گئے

گلگت بلتستان میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران پریذائیڈنگ آفیسر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 7 2026 | Muhammad Bilal
استور: (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران پریذائیڈنگ آفیسر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

جی بی اے 14 استور حلقہ ٹو میں پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری تھا کہ اچانک پریذائیڈنگ آفیسر الیاس خاکی کی طبیعت بگر گئی اورانہیں ہارٹ اٹیک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔

مرحوم کے جسد خاکی کو عید گاہ استور منتقل کردیا گیا اور بعدازاں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کےلیے جی بی اے 14 استور حلقہ ٹو میں پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

الیکشن کے دوران سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، پولنگ کے دوران گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ کرنے کے لئے آئی۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اب ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔