مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس میں نیا موڑ

خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال اور رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 7 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال اور رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیگی رکن اسمبلی ثاقب خان چدھڑ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف امانت میں خیانت کی درخواست جمع کروا دی۔

تھانہ بھوانہ میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رمشا اقبال نے بیرون ملک جانے کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ بنوانے کی غرض سے ثاقب چدھڑ سے 80 لاکھ روپے بینک میں رکھوائے تھے لیکن رقم واپس نہیں کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رقم دینے کے بینک کے ثبوت بھی درخواست کے ساتھ لف کر دیے گئے ہیں لہٰذا 80 لاکھ روپے واپس نہ کر کے رمشا اقبال نے امانت میں خیانت کی ہے۔

ثاقب چدھڑ نے استدعا کی ہے کہ رمشا اقبال کے خلاف پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

دوسری جانب ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی درخواست تھانہ بھوانہ میں موصول ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہمارے لیے کامیابی ہے کہ این سی سی اے نے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این سی سی اے میں ایف آئی آر درج ہونا کوئی عام بات نہیں ہے، میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے غیر جانبدار کارروائی کے احکامات دیے۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال کے ساتھ کب اور کیسے تعلق قائم ہوا؟ ثاقب چدھڑ نے بتا دیا

رمشا اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے میڈیا میں آکر کوئی بھی ایسی بات نہیں کی جو ہم ثابت نہ کر سکیں، اب این سی سی اے نے ثابت کر دیا ہمارے الزام سچ ہیں، اب سوموار کو ایک نئی درخواست جمع کرواؤں گی۔

اداکارہ کی بہن نے کہا کہ میں ہرگز پیچھے نہیں ہٹوں گی اور ثاقب چدھڑ نے جو الزامات ہم پر لگائے ہیں این سی سی آئی میں وہ ثابت کریں، ثاقب اب کروڑوں روپے ثابت کرے ہم ان کو پیسے واپس دینا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب چدھڑ نے مومنہ کو دھمکیاں دیں کہ نکاح نہیں کرنا ورنہ قتل کروا دوں گا، ثاقب چدھڑ نے دھمکی آمیز وائس نوٹ مجھے اور مومنہ کو بھیجا۔