چھوٹے کپڑے پہننے پر پابندی لگائی جائے: فلک شبیر کا مرم نواز سے مطالبہ
گلوکار نے پنجاب حکومت کی جانب سے ویپ پوڈز کے خلاف کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر لباس کے حوالے سے بھی توجہ دینے کی درخواست کی۔
اپنی پوسٹ میں فلک شبیر نے مؤقف اختیار کیا کہ بطور دو بیٹیوں کے والد وہ چاہتے ہیں کہ بازاروں اور سڑکوں جیسے عوامی مقامات پر لباس کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر غور کیا جائے۔

فلک شبیر نے مطالبہ کیا کہ عوامی مقامات پر چھوٹے لباس پہننے پر پابندی کی عائد کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات معاشرتی اور ثقافتی اقدار کے تحفظ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
ان کی اہلیہ اور اداکارہ سارہ خان نے بھی اس پیغام کو شیئر کیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس بیان پر تنقید کی۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ فلک شبیر خود اپنے خاندان کے ساتھ برطانیہ میں رہتے ہیں، اس لیے انہیں لوگوں کے لباس سے متعلق رائے دینے کے بجائے ذاتی آزادی کا احترام کرنا چاہیے۔
کچھ صارفین نے اسے غیر ضروری اخلاقی نگرانی قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے توجہ حاصل کرنے کی کوشش سے تعبیر کیا۔