آخری رسومات کی تیاریاں، 6 روز بعد لاپتا نیپالی کوہ پیما زندہ مل گیا

نیپالی کوہ پیما داوا ماؤنٹ ایورسٹ
نیپالی کوہ پیما داوا ماؤنٹ ایورسٹ سے 6 دن بعد زندہ مل گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 6 2026 |
کٹھمنڈو: (ویب ڈیسک) نیپالی کوہ پیما داوا ماؤنٹ ایورسٹ سے 6 دن بعد زندہ مل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق داوا نامی اس شرپا کے اہلخانہ نے اسے مردہ سمجھ کر آخری رسومات کی تیاریاں شروع کردی تھیں لیکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، داوا 6 روز تک ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتہ رہنے کے بعد زندہ مل گیا۔

داوا کا کہنا ہے کہ برف پوش پہاڑ پر 6 دن برف چبا کراور جیبوں میں پڑی چاکلیٹس کھا کر گزارا کیا، لاپتا نہیں ہوا بلکہ آکسیجن سلینڈر خالی ہونے پر پیچھے رکنے پر مجبور ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کراٹے اسٹار آرزو ٹریفک حادثے میں جاں بحق

میڈیا رپورٹس کے مطابق داوا کا اس وقت کٹھمنڈو کے اسپتال میں ڈی ہائیڈریشن، فروسٹ بائیٹ اور ایک ٹوٹی ہڈی کا علاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے نیپال کا رخ کرتے ہیں اور اس مہم جوئی کے دوران متعدد سیاح اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔