قومی کراٹے اسٹار آرزو ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Pakistani karate player
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی ابھرتی ہوئی قومی کراٹے اسٹار کھلاڑی آرزو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئیں، جس سے کھیلوں کی دنیا میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ آرزو دختر حیدر علی کوئٹہ میں موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوئیں، حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی ساتھی کے ہمراہ مقامی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جا رہی تھیں کہ موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

آرزو کا تعلق غلام علی ہزارہ اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ سے تھا اور وہ قومی سطح پر بلوچستان کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ وہ اپنی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں میں ایک نمایاں مقام رکھتی تھیں۔

حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں، ان کی ناگہانی وفات نے کھیلوں کے حلقوں کو افسردہ کر دیا ہے۔

پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر سمیت دیگر عہدیداروں نے آرزو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرزو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فتح کی متلاشی راولپنڈیز کو سلطانز سے پھر شکست

کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے بھی ان کی وفات کو قومی کھیل کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں