پی ایس ایل: فتح کی متلاشی راولپنڈیز کو سلطانز سے پھر شکست
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے 31ویں میچ میں راولپنڈیز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل سوشل میڈیا
کراچی: (سنو نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے 31ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کی جانب سے دیا گیا 167 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سٹیو سمتھ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان اور شان مسعود 20،20 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ جوش فلپ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر نے37 اور عرفات منہاس نے 7 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

راولپنڈیز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ شان مسعود اور رضاءاللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

راولپنڈیز کے ڈیرل مچل 58 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیل کر نمایاں رہے، سیم بلنگز29، کپتان محمد رضوان 26 اور یاسر خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، شاہزیب خان کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ ڈیان فروسٹر نے 37 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر، محمد عمران، عرفات منہاس اور پیٹر سڈل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں