پنجاب حکومت کا مفت سفر ختم کرنے کا فیصلہ؟

Punjab Free Transport Scheme
فائل فوٹو
Updated | Published June, 2 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی مفت سفری سہولت کے مستقبل کے حوالے سے اہم پالیسی تبدیلی پر غور شروع کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق حکومت مفت سفر کی سہولت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مشروط کرنے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے، جس کے بعد اس منصوبے کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگر پیٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہے تو مفت سفری سہولت کو فوری طور پر ختم کرنے کا امکان موجود ہے، اس حوالے سے آئندہ ہفتے حتمی فیصلہ کیے جانے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں جاری مفت سفری سہولت میں مزید توسیع نہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات، حکومتی اخراجات اور ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث اس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 7 کروڑ سے زائد مسافروں نے مفت سفری سہولت سے فائدہ اٹھایا، جس سے عوام کو مہنگائی کے دور میں خاطر خواہ ریلیف ملا، یہ سہولت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کیلئے متعارف کروائی گئی تھی۔

مفت سفر کی اس سہولت کا اطلاق مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر کیا گیا تھا، جن میں میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، الیکٹرو بس اور سپیڈو بس سروس شامل ہیں، ان منصوبوں کے ذریعے روزانہ لاکھوں شہری سفر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع

حکام کے مطابق حکومت عوامی ریلیف اور مالی وسائل کے درمیان توازن قائم رکھنے کیلئے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے، مفت سفری سہولت کے مستقبل سے متعلق حتمی فیصلہ اعلیٰ سطحی مشاورت اور معاشی صورتحال کے جائزے کے بعد کیا جائے گا، جس پر عوامی حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں