بجلی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع

Pakistan Electricity Price Increase
فائل فوٹو
Updated | Published June, 2 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے فی یونٹ قیمت بڑھانے کی تجویز پیش کر دی گئی، جس سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لیے ایک اور مہنگائی کی خبر سامنے آگئی، جہاں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرا دی، جس پر آج سماعت ہوگی۔

درخواست کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث صارفین سے اضافی وصولی کی تجویز دی گئی، اگر نیپرا یہ درخواست منظور کرتا ہے تو اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا۔

توانائی شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مجوزہ اضافے سے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے ماہانہ بلوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ پہلے سے مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کرنے والے شہریوں پر مالی بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے نیا برتھ نوٹیفکیشن ٹول متعارف کرا دیا

نیپرا سماعت کے دوران درخواست کا جائزہ لے گا جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ جاتی کیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں