نادرا نے نیا برتھ نوٹیفکیشن ٹول متعارف کرا دیا

NADRA Birth Notification System
فائل فوٹو
Updated | Published June, 2 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان میں بچوں کی پیدائش کے فوراً بعد ان کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز، آسان اور ڈیجیٹل بنانے کیلئے نادرا نے نیا برتھ نوٹیفکیشن ٹول متعارف کرا دیا۔

اس جدید نظام کے تحت بچے کی پیدائش ہوتے ہی والدین کو خودکار ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس کے ساتھ ہی قانونی شناخت کے عمل کا آغاز ہو جائے گا۔

نادرا کے مطابق یہ نظام ملک بھر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے تعاون سے نافذ کیا گیا ہے، جیسے ہی کسی ہسپتال یا طبی مرکز میں بچے کی پیدائش ہوتی ہے، والدین کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر فوری اطلاع پہنچ جائے گی۔ یہ پیغام نہ صرف ایک اطلاع ہوگا بلکہ پیدائش کے ابتدائی ریکارڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا۔

نادرا کے ترجمان سید شہابت علی نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان کے شہری اندراج کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے، جہاں شناخت کا عمل پیدائش کے وقت ہی شروع ہو جاتا ہے، ماضی میں ابتدائی رجسٹریشن میں تاخیر ایک بڑا مسئلہ رہی ہے، جسے اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ نظام والدین کو یونین کونسل میں پیدائش کی رجسٹریشن کے مرحلے میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔ رجسٹریشن کا پہلا اور لازمی مرحلہ یونین کونسل سے پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہے، جو بعد میں تمام سرکاری دستاویزات کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

والدین یہ عمل بچے کے شناختی کارڈ، ہسپتال کے ریکارڈ یا نادرا کے بھیجے گئے ایس ایم ایس کی مدد سے مکمل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی نافذ

نادرا نے اس سروس کو پاک آئیڈینٹیٹی موبائل ایپ کے ذریعے سندھ اور پنجاب میں فعال کر دیا ہے، جبکہ بلوچستان میں توسیع کا عمل جاری ہے، خیبرپختونخوا میں اس منصوبے پر عمل درآمد منظوری کے بعد شروع کیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں