کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی نافذ

Malaysia Social Media Ban
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published June, 2 2026 |
کوالالمپور:(ویب ڈیسک) بچوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات اور نقصان دہ آن لائن مواد سے محفوظ رکھنے کیلئے ملائیشیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی عائد کر دی۔

نئے قوانین کے تحت فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، یوٹیوب سمیت تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عمر کی تصدیق لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ملائیشین کمیونیکیشنز اینڈ ملٹی میڈیا کمیشن کے مطابق نئے ضوابط کا اطلاق پیر سے شروع ہو چکا ہے، قوانین کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو نئے اکاؤنٹ بنانے والے صارفین کی عمر سرکاری دستاویزات اور ریکارڈ کے ذریعے جانچنا ہوگی، اگر کوئی صارف 16 سال سے کم عمر پایا گیا تو اسے اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو انٹرنیٹ یا جدید ٹیکنالوجی سے دور کرنا نہیں بلکہ ان کیلئے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول یقینی بنانا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، والدین اور سرپرستوں کو کم عمر بچوں کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اگر کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم عمر کی تصدیق کے ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام رہا تو اس پر ایک کروڑ رنگٹ، یعنی تقریباً 25 لاکھ امریکی ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

ملائیشین کمیونیکیشنز اینڈ ملٹی میڈیا کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ پہلے سے موجود بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی عمر کی تصدیق کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے سوشل میڈیا کمپنیوں کو چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ تمام اکاؤنٹس کی جانچ مکمل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:دوپہر 11 سے شام 4 بجے تک ڈیلیوری سروس بند، نوٹیفکیشن جاری

حکومت خاص طور پر ایسے آن لائن مواد کیخلاف بھی اقدامات کر رہی ہے جو نسلی یا مذہبی کشیدگی کو فروغ دے یا ریاستی اداروں اور بادشاہت کیخلاف اشتعال انگیزی کا باعث بنے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں