فیلڈ مارشل کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان

چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی حمایت یافتہ عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
Updated 18 گھنٹے قبل | Published May, 27 2026 | Muhammad Bilal
راولپنڈی: (سنو نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی حمایت یافتہ عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع ژوب کا دورہ کیا جہاں کمانڈر کوئٹہ کور نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے دفاع میں شہادت پانے والوں کو بھرپور خراجِ عقیدت جبکہ دہشت گردی کے خلاف جوانوں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دشمن قوتوں کی سرپرستی میں دہشت گردی کے خلاف عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، دہشت گردی پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ شٹل ٹرین پر فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد حملہ

آرمی چیف نے بھارتی حمایت یافتہ عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستانی عوام اور افواج کا حوصلہ بلند اور غیر متزلزل ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ مغربی سرحدوں پر تعینات جوان ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، پاک فوج ملکی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سہولت کاروں اور عناصر کا تعاقب جاری رہے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں