کوئٹہ شٹل ٹرین پر فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد حملہ

Quetta Train Attack
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published May, 24 2026 |
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) فتنہ الہندوستان نے ایک بار پھر کوئٹہ میں امن کو نشانہ بناتے ہوئے ایک مسافر ٹرین پر حملہ کیا ہے، جس میں نہتے شہری، خواتین، بچے اور بزرگ سوار تھے۔

پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اور اسٹریٹجک کامیابیاں بھارت اور اس کے پراکسی عناصر کو بے چین کر رہی ہیں، جس کے باعث وہ مایوسی میں اس قسم کی بزدلانہ دہشت گرد کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا مقابلہ کرنے میں ناکام یہ امن دشمن عناصر جان بوجھ کر نرم اہداف اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ خوف اور عدم استحکام پھیلایا جا سکے۔

چمن پھاٹک کے قریب ہونے والا یہ حملہ ان معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی جو عید اپنے خاندانوں کے ساتھ منانے کے لیے گھروں کو جا رہے تھے، جس سے حملہ آوروں کی غیر انسانی سوچ بے نقاب ہوتی ہے۔

عوامی انفراسٹرکچر، مسافر ٹرینوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا ایک شرمناک دہشت گردی ہے اور بلوچ روایات و اقدار کے بھی سراسر خلاف ہے۔

دھماکے سے نہ صرف ٹرین متاثر ہوئی بلکہ قریبی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جو ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ ان گروہوں کو انسانی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں۔

بیرونی ایجنڈے کے تحت بلوچستان میں دہشت پھیلانے والے عناصر صوبے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

فتنہ الہندوستان اور اس کے سرپرست پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس قسم کے بزدلانہ حملے ان کی مایوسی اور اخلاقی دیوالیہ پن کو مزید بے نقاب کرتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں