موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

Motorway Helpline 130 Issue
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published May, 24 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں کیلئے اہم اور فوری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جس کے مطابق ہنگامی رابطہ سروس ہیلپ لائن 130 تکنیکی خرابی کے باعث جزوی طور پر متاثر ہے۔

موٹروے پولیس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سسٹم میں تکنیکی مسئلے کے باعث ہیلپ لائن 130 مکمل طور پر فعال نہیں رہی، جس کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل رابطہ نمبر جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ سفر کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق موٹروے کے مختلف سیکٹرز کے مخصوص رابطہ نمبرز فعال کر دیے گئے ہیں، جہاں شہری کسی بھی حادثے، گاڑی کی خرابی یا دیگر ایمرجنسی صورتحال میں براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ امدادی اور ریسکیو خدمات بدستور جاری ہیں اور شہریوں کو بروقت مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اس عارضی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ہیلپ لائن سروس دوبارہ مکمل طور پر بحال ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق

مزید بتایا گیا کہ شہری اضافی رہنمائی اور شکایات کیلئے موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ NHMPofficial سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، رفتار کی حد کا خیال رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی میں فراہم کردہ متبادل نمبرز استعمال کریں تاکہ مدد بروقت پہنچ سکے اور سفر محفوظ رہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں