فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق

Dera Ismail Khan Attack
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published May, 24 2026 |
ڈیرہ اسماعیل خان:(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کلاچی کے علاقے اٹل شریف میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر امن کمیٹی کے ارکان پر اچانک فائرنگ کر دی۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب متاثرہ افراد معمول کی سرگرمی میں مصروف تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں چاروں ارکان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے قریبی علاقوں میں مشتبہ افراد کی تلاش تیز کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں چل بسیں

حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ علاقے میں جاری امن کوششوں کیلئے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں