سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں چل بسیں

Islamabad Traffic Accident
فائل فوٹو
Updated | Published May, 23 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ریان وزیر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں، جس سے سفارتی اور سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں شامل گاڑی سوزوکی سوئفٹ تھی جس کا نمبر سی بی-214 بتایا جا رہا ہے، یہ گاڑی ایاز خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ابتدائی شواہد کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیگالی صدر نے وزیر اعظم کو برطرف کر دیا

حادثے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں افسوس اور غم کی فضا قائم ہو گئی۔ سفارتی حلقوں، دوستوں اور اہل علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں