گیس لوڈ شیڈنگ میں چند گھنٹوں کی کمی کا اعلان

Karachi Gas Load Shedding
فائل فوٹو
Updated | Published May, 25 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے شہریوں کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس لوڈشیڈنگ میں چند گھنٹوں کی کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کے مطابق یومِ عرفہ کے موقع پر شہریوں کو سحری کی تیاری میں سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ یومِ عرفہ کی مناسبت سے سحری کے اوقات میں گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی اور صارفین کو رات 3 بجے سے گیس کی سپلائی بحال کر دی جائے گی، تاکہ شہری کھانے کی تیاری بغیر کسی مشکل کے مکمل کر سکیں۔

کمپنی کے مطابق یہ رعایت محدود وقت کیلئے ہوگی جبکہ 26 مئی کی صبح 10 بجے کے بعد معمول کے مطابق گیس بندش کا شیڈول دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔

اس اعلان کے بعد کراچی کے شہریوں نے جزوی اطمینان کا اظہار کیا ہے، کیونکہ طویل عرصے سے گیس کی قلت اور لوڈشیڈنگ گھریلو صارفین کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران بھی گیس لوڈشیڈنگ جاری رہ سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

شہریوں کو امید ہے کہ قربانی کے ایام میں گیس فراہمی بہتر بنائی جائے گی تاکہ گھریلو ضروریات پوری کرنے میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کھڑی بس سے وین ٹکرا گئی، 16 مسافر جاںبحق، 8 زخمی

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلب اور گیس کی محدود دستیابی کے باعث لوڈشیڈنگ کا مسئلہ برقرار ہے، جس کے حل کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی ناگزیر ہو چکی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-16 Petrol (Super) 373.78
2026-06-16 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-16 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں