عیدالاضحیٰ: بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اعلان

LESCO Load Shedding Update
فائل فوٹو
Updated | Published May, 20 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاہور کے شہریوں کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، جہاں بجلی کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے لیسکو نے عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق شدید گرمی اور بجلی کی بڑھتی طلب کے باوجود صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی تاکہ شہری عید کی خوشیاں بغیر کسی پریشانی کے منا سکیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران لیسکو کے تمام علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ادارہ بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مکمل طور پر متحرک ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اوور بلنگ، بجلی چوری اور نئے کنکشنز کی فراہمی میں تاخیر جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اوور لوڈنگ یا فنی خرابی کے باعث جلنے والے ٹرانسفارمرز کو فوری تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ بجلی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

سی ای او لیسکو کے مطابق موسم گرما کے دوران صارفین کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی شہریوں کیلئے بڑا ریلیف ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں