عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

Oil Prices Today
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published May, 20 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بڑی وجہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی جلد کم ہونے کے اشارے ہیں۔

بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 45 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے بعد 110.83 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 27 سینٹ یا 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 103.88 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔ اس سے ایک روز قبل بھی دونوں اہم بینچ مارکس میں تقریباً ایک ڈالر فی بیرل کمی دیکھی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک جنگی صورتحال کو دوبارہ جنم دینے کے حق میں نہیں ہیں، اس بیان کے بعد سرمایہ کاروں میں کسی حد تک اعتماد پیدا ہوا، جس سے قیمتوں پر دباؤ کم ہوا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اس وقت سب سے زیادہ اس سوال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں کہ آیا واشنگٹن اور تہران کسی پائیدار معاہدے تک پہنچ پائیں گے یا نہیں، امریکی پالیسیوں میں مسلسل تبدیلی بھی عالمی توانائی مارکیٹ کیلئے غیر یقینی کیفیت پیدا کر رہی ہے۔

تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم بھی ہو جائے تو تیل کی فراہمی فوری طور پر معمول پر واپس آنا مشکل ہوگی۔ اسی وجہ سے برینٹ خام تیل کی قیمت مختصر مدت میں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا

یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی نے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کو متاثر کیا ہے، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں