نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائیوں نے خود ساختہ طور پر روٹی کی قیمت بھی بڑھا دی۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published May, 19 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: ( ویب ڈیسک) آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائیوں نے خود ساختہ طور پر روٹی کی قیمت بھی بڑھا دی۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہو ر میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 14 روپے میں فروخت ہونے والی روٹی اب 20 روپے تک میں بیچی جا رہی ہے۔

نانبائیوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی، آٹے اور دیگر اخراجات کے باعث سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا ناممکن ہے۔

رہنما نانبائی ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل نے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر 20 روپے میں روٹی فروخت کرنا ان کی مجبوری بن چکا ہے کیونکہ 14 روپے میں روٹی بیچ کر اخراجات بھی پورے نہیں ہو پا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بجلی صارفین کو خوشخبری سنا دی

ان کا کہنا تھا کہ کہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے متعدد بار حکام کو روٹی کی قیمت میں ردوبدل سے متعلق درخواستیں دی گئیں لیکن ہماری شنوائی نہیں ہو سکی۔

آفتاب اسلم گل نے مطالبہ کیا کہ روٹی کا سرکاری نرخ 20 روپے مقرر کیا جائے تاکہ نانبائیوں اور شہریوں دونوں کے لیے واضح پالیسی بنائی جا سکے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں