آئی ایم ایف کا بی آئی ایس پی کی رقم 20 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published May, 18 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف مشن کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر مذاکرات کر رہی ، عالمی مالیاتی فنڈ مشن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے۔

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سوشل پروٹیکشن سسٹم کا جائزہ لیا جا رہا ہے، بی آئی ایس پی حکام کی جانب سے مشن کو کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ ڈیٹا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پروگرام میں خاندانوں کی رجسٹریشن، سہہ ماہی رقم، آئندہ مالی سال کی ضروریات کے حوالے سے بھی مشن کو بریف کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 14 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر ماہانہ 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی ہے، آئندہ مالی سال میں کفالت پروگرام کی سہہ ماہی رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ آج مجموعی طور پر 4 ملاقاتیں شیڈول ہیں، مشن کی ایک ملاقات بی آئی ایس پی اور تین ایف بی آر حکام کے ساتھ طے ہیں۔

یار رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں