بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published May, 14 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، مجوزہ آئینی ترمیم اور بعض قوانین میں ترامیم کے لیے تین سے چار مسودے تیار کر لیے گئے ہیں اور ان مسودوں پر روزانہ کی بنیاد پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم میں نئے این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ ساتھ نہروں والا معاملہ بھی زیر بحث ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بوجھ اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس پروگرام کی مد میں وفاقی حکومت سالانہ 700 ارب سے زائد کا بوجھ اٹھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافے کا اعلان

وفاق کا مؤقف ہے کہ دفاع،قرضوں اور سود کی ادائیگی کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا، صوبے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بوجھ خود اٹھائیں اور فنڈز بھی مختص کریں۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے ابھی تک ان حکومتی تجاویز پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں