بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافے کا اعلان
حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ، نشوونما اور تعلیمی وظائف پروگرام کی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ، نشوونما اور تعلیمی وظائف پروگرام کی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کے لیے سہ ماہی مالی امداد میں اضافہ کر دیا ہے ۔

اضافے کے بعد مستحق خواتین کو ماہانہ 13 ہزار 500 روپے کے بجائے 14 ہزار 500 روپے کی رقم ادا کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اسی کے ساتھ بے نظیر نشوونما پروگرام میں فی بچے کے وظیفہ میں بھی 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بے نظیر تعلیمی وظائف میں بھی فی طالب علم کو 500 روپے اضافی رقم دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کا آسان طریقہ

بی آئی ایس پی حکام کے مطابق یہ اقدامات معاشی طور پر کمزور خاندانوں کی مدد اور بچوں کی تعلیم و صحت کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیشرفت ہیں۔

حکام کی جانب سے تاکید کی گئی ہے کہ مستحق خواتین بے نظیر انکم سپورٹ کی مکمل رقم وصول کریں اور کسی بھی قسم کی کٹوتی کو برداشت نہ کیا جائے، کسی بھی شکایات کی صورت میں بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کریں یا بی آئی ایس پی کے قریبی دفتر سے رجوع کریں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں