ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے حکومت کیلئے بڑی خوشخبری

Punjab driving license relief
فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published May, 14 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل میں بڑا ریلیف دے دیا۔

جس کے تحت شہریوں کو اب ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو قانونی طریقے سے ڈرائیونگ کی طرف راغب کرنا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب بھر میں 28 لاکھ 23 ہزار سے زائد موٹر سائیکل لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں، جو ایک ریکارڈ تعداد قرار دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 11 لاکھ سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنے لائسنس کی تجدید کروائی، اسی طرح 8 لاکھ 56 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

ٹریفک حکام نے مزید بتایا کہ 12 ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے، جس سے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو سہولت حاصل ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں بڑی تعداد ان موٹر سائیکل سواروں کی ہوتی ہے جو بغیر لائسنس گاڑی چلاتے ہیں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانونی جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:16 سے 19 مئی تک بجلی کی بندش، شیڈول سامنے آگیا

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے فوری طور پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں