16 سے 19 مئی تک بجلی کی بندش، شیڈول سامنے آگیا

فیسکو
فیسکو نے شہر کے مختلف علاقوں میں 16 سے 19 مئی تک بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 14 2026 |
(ویب ڈیسک) فیسکو نے شہر کے مختلف علاقوں میں 16 سے 19 مئی تک بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان فیسکو سعید رضا کے مطابق یہ بندش برقی لائنوں کی ضروری مرمت، توسیع و تبدیلی اور گرڈ اسٹیشنز پر مرمتی کام کے باعث کی جا رہی ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق 16 مئی کو صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک 132 کے وی ویلیو ایڈیشن سٹی گرڈ اسٹیشن کے صداقت، گوہر ٹیکسٹائل ملز، نیو احمد جمال ٹیکسٹائل ملز، چاولہ انٹرپرائزز اور ٹرائیکون بیوریجز فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔ اسی طرح 132 کے وی کھڑریانوالہ گرڈ اسٹیشن کے لاہور روڈ فیڈر بھی متاثر ہوگا۔

17 مئی کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک 132 کے وی سمندری روڈ گرڈ اسٹیشن کے چناب گارڈن اور نیامو آنہ فیڈر پر بجلی بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

18 مئی کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک 132 کے وی کمال پور گرڈ اسٹیشن کے متعدد فیڈرز جن میں جیون شاہ، عبداللہ فائبرز، طیب ٹیکسٹائل مل، الرحمان، سرفراز ٹیکسٹائل، طاہر رفیق ٹیکسٹائل، آریان ٹیکسٹائل، کشمیر وڈ، احمد انٹرپرائزز اور المرتضیٰ فیڈر شامل ہیں، متاثر ہوں گے۔ اسی روز 132 کے وی لنڈیانوالہ گرڈ اسٹیشن کے صوفی دی کوٹھی فیڈر اور 132 کے وی ستیانہ گرڈ اسٹیشن کے راوی فیڈر سے بھی بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

19 مئی کو صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک 132 کے وی ماموں کانجن گرڈ اسٹیشن کے بنگلہ، خواجہ حبیب اللہ اور المشتاق فیڈر سے بجلی بند رہے گی۔ فیسکو حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمتی کام کے دوران احتیاط برتی جائے اور متبادل انتظامات کر لیے جائیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں