دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد دودھ فروشوں نے بھی دودھ اور دہی کی قیمتیں بڑھا دیں جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published May, 13 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد دودھ فروشوں نے بھی دودھ اور دہی کی قیمتیں بڑھا دیں جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔

مقامی مارکیٹ ریٹس کے مطابق دودھ فروشوں کی جانب سے دودھ کی فی لٹر قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دودھ 220 روپے کے بجائے 250 روپے فی لٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح دہی کی قیمت میں بھی 40 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب دہی 240 روپے کے بجائے 280 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

دودھ اور دہی کی نئی قیمتوں کا اعلان گوجر ملک سیلرز یونین اور فریش ملک یونین کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا ہے۔

یونین نمائندوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خریداری، چارے، فیڈ اور دیگر اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہو چکا تھا، گزشتہ چند برسوں کے دوران بھینسوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یونین کے مطابق تین سال قبل تقریباً ساڑھے 4 لاکھ روپے میں ملنے والی بھینس اب 15 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پندرہ سو روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

نمائندوں نے مزید بتایا کہ جانوروں کے چارے اور فیڈ کی قیمتوں میں بھی 700 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے سے دودھ کی سپلائی مزید مہنگی ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتیں تاحال برقرار ہیں اور سرکاری نرخوں سے زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہریوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ میں رہ سکیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں