پی ٹی آئی ایم این اے کی سائیکل پر پارلیمنٹ آمد

پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی احتجاجاً سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 12 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، وہیں سیاسی حلقوں میں بھی حکومت پر تنقید بڑھتی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی احتجاجاً سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی جب سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو وہاں موجود میڈیا نمائندوں نے ان سے گفتگو کی۔ اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں، حکومت صرف اپنا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران کا علاج ورنہ پارلیمنٹ نہیں چلنے دینگے: محمود خان اچکزئی

اقبال آفریدی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم اور جبر کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو اس کا اثر صرف گاڑی چلانے والوں تک محدود نہیں رہتا بلکہ ٹرانسپورٹ کرایوں، سبزیوں، دالوں، آٹے، چینی اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا پر بھی پڑتا ہے۔ اس طرح مہنگائی کی ایک نئی لہر جنم لیتی ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان غریب اور متوسط طبقے کو ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی دباؤ کا شکار ہیں، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ عوام کو ریلیف دیتی، لیکن اس کے برعکس عام شہریوں کی جیبوں پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں