میاں نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایک بار پھر سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published May, 11 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایک بار پھر سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی صدر میاں نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور گزشتہ انتخابات میں ہارنے والے امیدوار وں سے ٹیلیفونک رابطے کیے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے مختلف سینئر رہنماؤں کو اہم زمہ داریاں بھی تفویض کی ہیں جبکہ نواز شریف نے وفاقی کابینہ میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی شمولیت کا عندیہ بھی دے دیا۔

لیگی ذرائع کا بتانا ہے کہ میاں نواز شریف آئندہ چند روز میں عمرہ ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے،میاں نواز شریف وطن واپسی کے بعد پارٹی رہنماؤں سے باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت

خیال رہے کہ لندن سے واپسی کے بعد میاں نواز شریف انتخابات میں فتح کے باوجود سیاسی پس منظر میں چلے گئے ہیں اور وہ پس پردہ رہ کر ہی وفاق میں بھائی شہباز شریف اور پنجاب میں بیٹی مریم نواز کی حکومت کی معاونت کر رہے ہیں۔

تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں