شہباز شریف کی محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت

Pakistan Political Dialogue
فائل فوٹو
Updated | Published May, 11 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز چریف کی جانب سے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کو باضابطہ ملاقات کا پیغام ارسال کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے محمود خان اچکزئی کو وزیراعظم ہاؤس یا وزیراعظم آفس میں ملاقات کی دعوت دی تھی، تاہم انہوں نے وہاں ملاقات سے معذرت کرتے ہوئے غیر جانبدار مقام پر ملاقات کی تجویز دی ہے تاکہ مذاکرات زیادہ شفاف ماحول میں ہو سکیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمود خان اچکزئی نے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی رہائشگاہ پر ملاقات کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس ملاقات کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پیغام رسانی کا سلسلہ گزشتہ ہفتے سے جاری ہے، مجوزہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ اہم آئینی و انتظامی معاملات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ ان امور میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری جیسے حساس معاملات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر یہ مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہونے اور ادارہ جاتی معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں