لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی

پاکستان ریلوے
پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی جانے والی چند اہم ٹرینوں کی روانگی کے اوقات میں عارضی تبدیلی کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 11 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی جانے والی چند اہم ٹرینوں کی روانگی کے اوقات میں عارضی تبدیلی کا اعلان کر دیا، جس کے تحت بعض ٹرینیں مقررہ وقت سے تاخیر کے ساتھ روانہ ہوں گی۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس 42 ڈاؤن اپنے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے کے بجائے ایک گھنٹہ تاخیر سے شام 4 بجے روانہ ہوگی۔ اسی طرح کراچی ایکسپریس 16 ڈاؤن بھی مقررہ وقت شام 6 بجے کے بجائے 45 منٹ کی تاخیر سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ کی جائے گی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لیے جانے والی بیشتر ٹرینیں اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں اور ان کے اوقات میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو غیر ضروری پریشانی سے بچانے کے لیے اسٹیشنوں پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر لاہور ڈویژن کے مختلف ریلوے اسٹیشنز پر مسافر عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ عملہ مسافروں کو ٹرینوں کے اوقات، پلیٹ فارم کی معلومات اور دیگر ضروری رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ انہیں سفر کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے اوقات میں عارضی تبدیلی کے حوالے سے مسافروں کو بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اسٹیشنز پر اعلانات کے ذریعے بھی مسافروں کو تازہ صورتحال سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ریلوے کا مقصد مسافروں کو محفوظ، منظم اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

پاکستان ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے اسٹیشن آنے سے قبل اپنی متعلقہ ٹرین کے شیڈول کی تصدیق ضرور کر لیں۔ مسافر مزید معلومات اور تازہ اپ ڈیٹس کے لیے پاکستان ریلوے کے انکوائری نمبر 117 پر رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ انہیں سفر سے پہلے درست معلومات حاصل ہو سکیں اور کسی بھی ممکنہ زحمت سے بچا جا سکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں