جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
نجی ٹی وی نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے کمرشل طیاروں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طیاروں کے ایندھن کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، قیمت میں ردوبدل کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ائیرلائنز کے اخراجات میں اضافہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم لیوی بڑھا دی
یاد رہے کہ دو روز قبل حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 14 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 کا اضافہ کر دیا گیا، قیمت میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 414 روپے 58 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔