عیدالاضحیٰ: بی آئی ایس پی کی نئی قسط جاری کرنے کا فیصلہ

BISP New Payment 2026
فائل فوٹو
Updated | Published May, 10 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے مستفید ہونے والے لاکھوں خاندانوں کیلئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے عیدالاضحیٰ سے قبل نئی قسط جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی کی نئی مالی امداد کی ادائیگیاں 18 مئی 2026 سے شروع ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مستحق اور کم آمدنی والے خاندان عید سے پہلے اپنی مالی امداد حاصل کر سکیں تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ خوشیوں بھری عید منا سکیں اور قربانی سمیت دیگر ضروریات پوری کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں ملک بھر کے رجسٹرڈ اور اہل خاندانوں کو ادائیگیاں کی جائیں گی جبکہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل بھی جاری رہے گا۔

مستحقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن اور شناختی دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ ادائیگی کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بی آئی ایس پی حکام کے مطابق ادائیگی مراکز، بینکنگ پارٹنرز اور کیمپ سائٹس پر خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ خواتین اور بزرگ افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ مستحقین کو موبائل پیغامات کے ذریعے بھی ادائیگی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید سے قبل مالی امداد کی فراہمی سے مہنگائی کے دباؤ میں گھرے غریب خاندانوں کو وقتی ریلیف ملے گا۔ عوامی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امدادی رقوم بروقت اور شفاف انداز میں تقسیم کی جائیں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں