شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

NADRA CNIC Without Birth Certificate
فائل فوٹو
Updated | Published May, 10 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ شہریوں، خصوصاً خواتین کیلئے اہم سہولت متعارف کرا دی۔

اس سہولت کے تحت مخصوص عمر سے زائد افراد اب پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی قومی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

نادرا حکام کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین اور 24 سال یا اس سے زائد عمر کے مردوں کو 31 دسمبر 2026 تک پیدائش سرٹیفکیٹ کی شرط سے عارضی طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد ایسے شہریوں کو قومی شناخت فراہم کرنا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر اب تک حکومتی نظام میں رجسٹرڈ نہیں ہو سکے۔

نادرا کے مطابق ملک کی تقریباً تین فیصد آبادی اب بھی سرکاری ریکارڈ میں شامل نہیں، جن میں دو تہائی تعداد خواتین کی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ شناختی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد بنیادی شہری سہولیات، بینکنگ، تعلیم اور سرکاری خدمات سے محروم رہ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم جیل سے فرار ہوگیا

اس سلسلے میں نادرا نے خصوصی پوڈکاسٹ بھی جاری کیا، جس میں مختلف حالات میں رہنے والے افراد کیلئے شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ کار اور متبادل شرائط تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ شہری مقررہ شرائط پوری کر کے قریبی نادرا مراکز سے رجوع کریں اور اس خصوصی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں