صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم جیل سے فرار ہوگیا

Malir Jail Escape Karachi
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published May, 10 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے ضلع ملیر میں واقع جیل سے ایک انتہائی خطرناک قیدی کے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد سکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملیر جیل میں معمول کی گنتی کے دوران ایک قیدی کم پایا گیا، جس پر فوری طور پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فرار ہونے والے قیدی کی شناخت نوید عرف پولکا کے نام سے ہوئی ہے جو قتل اور اغوا کے سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نوید کو چند روز قبل جوہر آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، جس کی نشاندہی پر ایک مغوی کی لاش بھی برآمد کی گئی تھی, ملزم پر ریحان نامی تاجر کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام بھی ہے۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ فرار ہونے والا ملزم ماضی میں صحافی ولی بابر قتل کیس میں بھی گرفتار رہ چکا ہے، تاہم بعد ازاں شواہد کی کمی کے باعث اسے بری کر دیا گیا تھا۔

جیل انتظامیہ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب معرکہ حق سے متعلق ایک تقریب کے بعد قیدیوں کی دوبارہ گنتی کی جا رہی تھی۔ گنتی کے دوران ایک قیدی کی غیر موجودگی کا علم ہوا جس کے بعد ہنگامی اقدامات شروع کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس چوکی پر خودکش حملہ، 12 اہلکار شہید

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہو گئے تھے جس کے بعد سکیورٹی سخت کی گئی تھی، تاہم حالیہ واقعے نے ایک بار پھر جیل نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مفرور قیدی کی تلاش کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی اور چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں