پولیس چوکی پر خودکش حملہ، 12 اہلکار شہید

Bannu Suicide Blast
فائل فوٹو
Updated | Published May, 10 2026 |
بنوں: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل کو خودکش حملے کا نشانہ بنا دیا، حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی پولیس چوکی سے ٹکرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا، دھماکے کی شدت دور دور تک محسوس کی گئی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے اہلکاروں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس کے دوران 3 اہلکاروں کو زندہ نکال لیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے رات گئے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی، انہوں نے واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق، فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں تقریب

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ حملہ آوروں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں