معرکہ حق: فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں تقریب

Operation Bunyan Marsous
فائل فوٹو
Updated | Published May, 10 2026 |
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) معرکہ حق میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں خصوصی تقریب جاری و ساری ہے۔

اس تقریب کے خاص مہمان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہیں۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہم سب کیلئے باعثِ افتخار ہے، ایک سال قبل آج کے دن پاکستان کو ایک بے مثال کامیابی ملی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانے والی جنگ نہ تھی یہ دو نظریات کے درمیان فیصلہ کُن معرکہ تھا، جس میں حق فتح یاب ہوا، 7 مئی کی درمیانی شب سے 10مئی تک دشمن نے ہمارے قومی وقار کو آزمانے کی ناکام کوشش کی۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ مئی 2025 کا معرکہ کوئی اچانک پیش آنے والا معرکہ نہ تھا، معرکہ حق میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستان کے دشمن کو ہر بار شکست سے دوچار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں اللّٰہ تعالیٰ کی رضا سے پاکستان، عوام اور مسلح افواج کو بے مثال کامیابی ملی اور معرکہ حق میں باطل ہزیمت سے دو چار ہوا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کا خواب ہے وہ پاکستان کو عسکری جارحیت اور سفارتی تنہائی کا نشانہ بنا کر خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کرے، ہندوستان کا یہ خواب اس کے قد کاٹھ اور صلاحیت سے کہیں زیادہ ہے، ہندوستان کا یہ خواب پاکستان کبھی پورا نہیں ہونے دے گا۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ یہ معرکہ صرف میدانِ جنگ میں ہی نہیں بلکہ ملکی اور قومی سطح پر تمام شعبہ جات میں جیتا گیا، پوری قوم دفاعِ وطن میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی، جب بھارتی میزائل گرے تو عوام کا جم غفیر ملک کے دفاع کے لیے امڈ آیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ہمارے شیر دل شاہینوں نے دورِ حاضر کی سب سے طویل نتیجہ خیز جنگ کی مثال قائم کی۔

علاوہ ازیں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پر آج ملک بھر میں یوم تشکر بھی منایا جارہا ہے۔

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور جراتمندانہ فیصلوں کو معرکہ حق کی کامیابی میں کلیدی قرار دیا جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کو نہ مرعوب کیا جا سکتا ہے نہ جھکایا جا سکتا ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے سربراہ اور شاہینوں کی غیر معمولی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان

معرکہ حق کی مناسبت سے جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہداء فولادی دیوار بن کر وطن کے دفاع میں ڈٹے رہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں