امریکا اور ایران میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان

امریکا ایران مذاکرات
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 9 2026 |
(ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں بحال ہو سکتے ہیں جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور ممکنہ جنگ کے خطرے کو ٹالنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران دونوں ثالثی کردار ادا کرنے والوں کے ساتھ مل کر ایک ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر کام کر رہے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ایک ماہ پر محیط مذاکراتی فریم ورک طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرعباس پر حملہ کردیا

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں کمی اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کسی تیسرے ملک منتقل کرنے جیسے اہم امور شامل ہوں گے۔ تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کئی اہم نکات اب بھی حل طلب ہیں جن میں سب سے بڑا مسئلہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی حد ہے جو مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اگر بات چیت میں پیش رفت ہوتی ہے تو دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے ابتدائی ایک ماہ کے مذاکراتی فریم ورک میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اس سلسلے میں پہلا دور 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا تھا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں