امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرعباس پر حملہ کردیا

US Iran Conflict
فائل فوٹو
Updated | Published May, 8 2026 |
تہران:(ویب ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں امریکی حملوں کی اطلاعات نے خطے کی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ایران کے اہم جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

امریکی ٹی وی چینل نے ایک سینئر امریکی عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ان حملوں کا مقصد جنگ کا دوبارہ آغاز یا جنگ بندی کا خاتمہ نہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اس وقت ایران کی جانب سے اپنی تجاویز پر ردعمل کا انتظار کر رہا ہے، تاہم اسی دوران یہ کارروائی کی گئی جس نے عالمی توجہ حاصل کر لی۔

چینی خبر ایجنسی سن ہوا نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ قشم جزیرے میں ایک لنگرگاہ کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق بندر عباس اور قشم جزیرے میں زوردار دھماکے سنے گئے۔ فارس نیوز کا کہنا ہے کہ بندر عباس میں سنائی دینے والی آوازیں ایرانی فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی درخواست پر ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم روک دیا

تاحال ایرانی حکام کی جانب سے حملوں میں ہونے والے ممکنہ نقصان یا جانی خسارے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ سیاسی و دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال مزید بگڑی تو اس کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ پر پڑ سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں