پاکستان کی درخواست پر ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم روک دیا

Trump Project Freedom pause
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published May, 6 2026 |
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر آبنائے ہرمز میں جاری پروجیکٹ فریڈم کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ، جسے ایران کے ساتھ ممکنہ تاریخی معاہدے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کی درخواست اور ایران کیخلاف حالیہ فوجی کارروائیوں میں کامیابی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے نمائندوں کے ساتھ ایک مکمل اور حتمی معاہدے کی جانب نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے، جس کے باعث حالات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ اگرچہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی، تاہم جہازوں کی محفوظ آمد و رفت سے متعلق پروجیکٹ فریڈم کو وقتی طور پر معطل کیا جا رہا ہے تاکہ مذاکرات کو حتمی شکل دینے کا موقع مل سکے، آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔

دفاعی اور سفارتی ماہرین کے مطابق یہ اقدام خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک بڑی کوشش ہو سکتا ہے، جس کے عالمی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہوں گے، خاص طور پر تیل کی ترسیل اور قیمتوں میں استحکام کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے جہاز پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہو سکتی ہے، تاہم صورتحال تاحال غیر یقینی ہے اور آئندہ چند دن نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں