آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے جہاز پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں اپنے ایک بحری جہاز پر دھماکے اور آگ لگنے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شامل اس راستے کی سلامتی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
فوٹو بشکریہ ایرانی میڈیا
Updated 21 گھنٹے قبل | Published May, 4 2026 | Muhammad Bilal
سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں اپنے ایک بحری جہاز پر دھماکے اور آگ لگنے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شامل اس راستے کی سلامتی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سیئول کے وقت کے مطابق رات تقریباً 8 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا، جب جنوبی کوریا کی ایک شپنگ کمپنی کے زیر انتظام جہاز پر دھماکا ہوا اور اس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

حکام کے مطابق جہاز آبنائے ہرمز کے اندر متحدہ عرب امارات کے پانیوں کے قریب لنگر انداز تھا۔

جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ جہاز پر موجود تمامعملے کے 24 افراد محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، عملے میں 6 جنوبی کوریائی شہری جبکہ 18 غیر ملکی باشندے شامل تھے۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ کے ساتھ ساتھ جہاز کو پہنچنے والے نقصان کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعہ تکنیکی خرابی، حادثے یا کسی بیرونی عنصر کے باعث پیش آیا۔

متاثرہ جہاز کی شناخت ایچ ایم ایم نامو کے نام سے ہوئی ہے، جو تقریباً 180 میٹر طویل مال بردار جہاز ہے،میری ٹائم ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ جہاز پاناما کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل اور تجارتی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے، اسی لیے اس علاقے میں کسی بھی واقعے کو عالمی توانائی منڈیوں کے لیے حساس سمجھا جاتا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں پہلے ہی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا آبنائے ہرمز میں ابوظہبی کے آئل ٹینکر پر حملہ

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کورین حکومت متعلقہ ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گی اور آبنائے ہرمز میں کورین جہازوں اور عملے کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق جہاز اور عملے کی سلامتی اولین ترجیح ہے جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات تکنیکی جائزے کے بعد سامنے آئیں گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں