ایران کا آبنائے ہرمز میں ابوظہبی کے آئل ٹینکر پر حملہ

ایران نے آبنائے ہرمز میں ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے ٹینکر پر ڈرون حملہ کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published May, 4 2026 | Muhammad Bilal
ابوظہبی: (سنو نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز میں ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے ٹینکر پر ڈرون حملہ کر دیا۔

یو اے ای حکام کی جانب سے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایران نے یواےای کے آئل ٹینکر پر دو خودکش ڈرونز سے حملہ کیا۔

اماراتی وزارت خارجہ نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو بطور ہتھیار استعمال کر کے قذاقی کر رہا ہے، خوش قسمتی سے حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قبل ازیں ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی بحریہ کا ایک جنگی جہاز ایرانی جزیرے جسک کے قریب پہنچا، جس پر پہلے وارننگ جاری کی گئی، تاہم وارننگ کو نظر انداز کرنے پر ایران کی جانب سے دو میزائل داغے گئے۔

ادھر علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ساتھ ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کا ایک نیا نقشہ بھی جاری کیا ہے، جس میں اس اہم سمندری گزرگاہ کے ان حصوں کو دکھایا گیا ہے جو ایرانی مسلح افواج کے زیر کنٹرول یا زیر انتظام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی بحری جہاز پر حملہ

خبر ایجنسی کے مطابق اس نقشے میں ایران کے کوہ مبارک سے لے کر متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کے جنوبی حصے تک کا علاقہ شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایران کے جزیرہ قشم اور متحدہ عرب امارات کے ام القوین کے درمیان واقع سمندری حدود کو بھی نقشے میں شامل کیا گیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں