ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی بحری جہاز پر حملہ

ایران امریکا کشیدگی
وارننگ کو نظر انداز کرنے پر ایران کی جانب سے دو میزائل داغے گئے/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published May, 4 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی بحریہ کا ایک جنگی جہاز ایرانی جزیرے جسک کے قریب پہنچا، جس پر پہلے وارننگ جاری کی گئی، تاہم وارننگ کو نظر انداز کرنے پر ایران کی جانب سے دو میزائل داغے گئے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بعد امریکی بحری جہاز پیچھے ہٹ گئے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے فریڈم پروجیکٹ کے تحت ایک بڑا آپریشن جاری ہے، جس میں تقریباً 1500 امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ اس مشن میں 100 سے زائد طیاروں، جنگی بحری جہازوں اور ڈرونز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے امن منصوبے کی مزید تفصیلات منظرعام پر آگئیں

ادھر علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ساتھ ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کا ایک نیا نقشہ بھی جاری کیا ہے، جس میں اس اہم سمندری گزرگاہ کے ان حصوں کو دکھایا گیا ہے جو ایرانی مسلح افواج کے زیر کنٹرول یا زیر انتظام ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس نقشے میں ایران کے کوہ مبارک سے لے کر متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کے جنوبی حصے تک کا علاقہ شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے جزیرہ قشم اور متحدہ عرب امارات کے ام القوین کے درمیان واقع سمندری حدود کو بھی نقشے میں شامل کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔ موجودہ صورتحال پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے، جبکہ خطے میں مزید کشیدگی کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں