تمام سہولیات ایک پلیٹ فارم پر، نادرا کی جدید ویب سائٹ متعارف

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی نئی اور جدید ویب سائٹ متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے شناختی خدمات کو پہلے سے زیادہ منظم اور آسان بنا دیا گیا ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی نئی اور جدید ویب سائٹ متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے شناختی خدمات کو پہلے سے زیادہ منظم اور آسان بنا دیا گیا ہے۔

نئی ویب سائٹ پر صارفین کے لیے شناختی کارڈ، نائیکوپ، پی او سی اور ایف آر سی سمیت تمام سہولیات اب ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔

نئی ویب سائٹ میں رجسٹریشن سے متعلق ڈیٹا اور اعدادوشمار nGRIDS سسٹم کے تحت نقشوں کی شکل میں پیش کیے گئے ہیں، جہاں ضلعی سطح پر مردم شماری اور رجسٹریشن کا تقابلی جائزہ بھی دیکھا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ تحقیق اور منصوبہ بندی میں مدد کے لیے خصوصی میپ گیلری بھی شامل کی گئی ہے۔

ویب سائٹ پر قومی اور صوبائی سطح کے رجحانات کے ساتھ ساتھ پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کا مربوط نظام بھی نمایاں کیا گیا ہے، بینکنگ، ٹیلی کام اور سرکاری اداروں کے لیے تصدیقی خدمات کو بھی ایک جگہ یکجا کر دیا گیا ہے جبکہ کال سینٹر، آئی وی آر اور ای میل سپورٹ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا نئی ملازمتوں کا اعلان

شکایات کے اندراج اور ان کے حل کا نظام زیادہ مؤثر کر دیا گیا ہے جبکہ نادرا کا کیریئر پورٹل بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے، آن لائن درخواست دینے کا عمل پہلے سے آسان بنایا گیا ہے اور ملک کے اندر اور بیرون ملک موجود نادرا مراکز سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں رجسٹریشن سینٹرز اور موبائل رجسٹریشن وینز کی تفصیلات بھی ایک ہی جگہ دستیاب ہیں جبکہ رائٹ ٹو انفارمیشن اور میڈیا سینٹر کے سیکشنز کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-18 USD to PKR 278.30
2026-06-18 EUR to PKR 321.54
2026-06-18 GBP to PKR 371.76
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-18 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-18 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-18 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-18 Petrol (Super) 373.78
2026-06-18 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-18 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں