لاہور: تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، تین بچوں کے گلے کاٹ دیے گئے
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس میں نامعلوم ملزم نے تین کمسن بچوں کے گلے کاٹ کر انہیں ابدی نیند سلا دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس میں نامعلوم ملزم نے تین کمسن بچوں کے گلے کاٹ کر انہیں ابدی نیند سلا دیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اچھرہ کے قریب شاہ جمال میں پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مقتولین کی عمریں 1 سے 11 سال کے درمیان ہیں، والدین گھر کو باہر سے تالا لگا کر میڈیکل سٹور پر ادویات لینے کے لیے گئے، جب واپس گھر آئے تو بچوں کی گردنیں کٹی ہوئی تھیں۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ مقتول بچوں کی شناخت پانچ سالہ مومتہ بتول، چار سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ کے نام سے ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچھرہ میں تین معصوم بچوں کے قتل پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی اور معصوم بچوں کے قاتل کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں ٹریفک وارڈن کے گھر بڑی ڈکیتی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے سفاکانہ قتل کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے ،معصوم بچوں کے قتل کے ذمہ دار قانونی کارروائی اور کڑی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اچھرہ میں تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

ڈی ائی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے نامعلوم ملزم کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں، انہوں نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں