فیصل آباد میں ٹریفک وارڈن کے گھر بڑی ڈکیتی
Faisalabad robbery
فائل فوٹو
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ کے نواحی گاؤں بھوپال والی میں بڑی واردات پیش آئی ہے جہاں مسلح ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے ٹریفک وارڈن کے گھر کو نشانہ بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور گھر میں طویل وقت تک لوٹ مار کرتے رہے، ملزمان نے مجموعی طور پر 1 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ لیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکو ٹریفک وارڈن اخلاق احمد کے گھر سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کے 22 تولہ طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے۔ اس کے علاوہ 25 لاکھ روپے مالیت کی ڈائمنڈ انگوٹھیاں اور 12 لاکھ روپے نقدی بھی لوٹ لی گئی، ڈاکو موبائل فونز، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان بھی لے کر فرار ہو گئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 9 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے ٹریفک وارڈن اخلاق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹی وی میزبان کی گاڑی پر فائرنگ، مولانا امیر حمزہ زخمی

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، قریبی علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں