معروف ٹی وی میزبان کی گاڑی پر فائرنگ، مولانا امیر حمزہ زخمی
Molana Amir Hamza injured
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے میزبان جسٹس (ر) نذیر احمد غازی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے پروگرام کی ریکارڈنگ مکمل کرنے کے بعد دفتر سے گھر واپس جا رہے تھے، موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے پیکو روڈ کے علاقے پنڈی اسٹاپ کے قریب اچانک گاڑی کو نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں جسٹس (ر) نذیر احمد غازی محفوظ رہے، تاہم گاڑی میں موجود معروف مذہبی رہنما اور چیئرمین تحریک حرمت رسول پاکستان مولانا امیر حمزہ زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق گولی ان کے بازو میں لگی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے نے شہر میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات میں استعفیٰ دے دوں گا: سلمان اکرم راجہ

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، شہریوں نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں