عمران خان سے ملاقات میں استعفیٰ دے دوں گا: سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ دے دوں گا، حکومت کیلئے سہولت کاری کے الزام کومسترد کرتا ہوں، علیمہ خان نے جو باتیں کیں، مجھے ان سے شدید اختلاف ہے۔

مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں میرے پاس آئی تھیں اور کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کام کریں۔ علیمہ خان اور بہنیں سیاسی معاملات کو نہیں سمجھتیں، بانی پی ٹی آئی نے عہدے کی ذمے داری مجھ پر ڈالی ہے، میری جب بھی بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ ہوگی تو میں استعفیٰ دے دوں گا، خواہش ہوگی کہ بانی چیئرمین میری بات مانیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلئے ناموں کی فہرست جاری

انہوں نے کہا کہ سیاست کو تجربہ کار لوگ سمجھتے ہیں، علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو جان بوجھ کر خائف کیا گیا، ہم نے ان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ علیمہ خان اور مجھ میں دوریاں نہیں، یہ وقتی ری ایکشن یا ردعمل ہے، علیمہ خان نے 10 ہزار لوگ بلائے شاید وہ نہیں آئے اس لیے انہیں کچھ ہوا ہوگا۔

علیمہ بی بی کے بیان کے بعد شیر افضل مروت اور مشال یوسفزئی سب متحرک ہوگئے ہیں۔ سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کو 9 اپریل کے جلسے کا بتایا تو بانی پی ٹی آئی نے کہا جلسہ ملتوی کر دیں، امریکا ایران کا معاہدہ ہونا چاہیے، امن کا کردار ادا کرنا پاکستان کا فرض تھا، ہم بین الاقوامی سفارتکاروں سے رابطے میں تھے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں