عمران خان سے ملاقات کیلئے ناموں کی فہرست جاری
PTI leaders meeting Imran Khan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 اہم رہنماؤں کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام فہرست میں شامل کیے گئے ہیں ان میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، بابر اعوان، حامد خان اور انتظار پنجوتھا شامل ہیں، یہ تمام رہنما کل اڈیالہ جیل پہنچ کر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران پارٹی کے اہم امور، تنظیمی معاملات اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے، تحریکِ انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد آئندہ سیاسی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی تھی، منگل کے روز ہونے والی اس ملاقات میں دونوں نے جیل کانفرنس روم میں تقریباً آدھا گھنٹہ ایک ساتھ گزارا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، اس دوران مختلف قانونی اور مقدمات سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا کاشتکاروں کو 6 ارب کا باردانہ مفت دینے کا اعلان

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان سے رہنماؤں کی یہ ملاقاتیں آنے والے دنوں میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم اثرات ڈال سکتی ہیں، جبکہ پارٹی کے اندر تنظیمی فیصلوں میں بھی تیزی متوقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں