وزیراعلیٰ مریم نواز کا کاشتکاروں کو 6 ارب کا باردانہ مفت دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 3500 روپے فی من گندم خریداری فوری شروع کرنے اور کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 3500 روپے فی من گندم خریداری فوری شروع کرنے اور کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں گندم خریداری، باردانہ اورگرین ٹریکٹر سکیم کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکارسے 3500 روپے فی من گندم خریداری فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں کسان کارڈ ہولڈرز کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر 3500 روپے فی من کے نرخ پر گندم خریداری کے 72 گھٹنے کے اندر کاشتکار کو ادائیگی ضروری قراردی گئی، صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر سٹرٹیجک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جس سے گندم خریداری کے امور کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں "ورک ود پنجاب گورنمنٹ" پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا جس کے تحت ایگریکلچر گریجوایٹس سمیت دیگر کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

کسان کارڈ سے 100ارب روپے کے قرضوں کے اجراء اور 99 فیصد وصولی کاریکارڈ بھی بن گیا ، اجلاس میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 9 لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاشتکاروں کی رجسٹریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سبسڈی: محکمہ خزانہ پنجاب نے 24 ارب مانگ لئے

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 30 ہزار ٹریکٹرز کا ہدف مقرر کیا گیا جبکہ 20 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو مل گئے ہیں، گرین ٹریکٹر سکیم اور ایگریکلچر میکانائزیشن کی وجہ سے مقامی انڈسٹری فروغ پانے لگی ہے، ڈسکہ میں ہارویسٹر کی مقامی سطح پر تیاری کے لئے لوکل مینوفیکچرز بھی سرگرم عمل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، زرعی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے، دو سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حقیقی زرعی انقلاب لانے کا اعزاز حاصل ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں