موٹرسائیکل سبسڈی: محکمہ خزانہ پنجاب نے 24 ارب مانگ لئے
موٹرسائیکل سبسڈی
پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل سبسڈی منصوبے کے لیے محکمہ خزانہ سے 24 ارب روپے طلب کئے/فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل سبسڈی منصوبے کے لیے محکمہ خزانہ سے 24 ارب روپے طلب کر لیے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے بائیکرز سبسڈی منصوبے کی رقم کی منظوری کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ سبسڈی کے لیے 24 ارب روپے جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا دو ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا اعلان

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا ہے۔ محکمہ ایکسائز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت موٹرسائیکل سواروں کو فی لٹر پٹرول پر 100 روپے سبسڈی دے گی۔

سبسڈی منصوبے کے لیے 80 لاکھ سے زائد بائیکرز رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ 1980 سے اب تک پنجاب میں تقریباً 5 کروڑ موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ بائیکرز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں